ETV Bharat / bharat

'مودی کو بچانے کے لیے حکومت نے چینی دراندازی کی تفصیلات ہٹائی'

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:37 PM IST

کانگریس پارٹی نے وزارت دفاع کی ویب سائٹ سے چینی فوج کی دراندازی سے متعلق تفصیلات کو ہٹانے پر شدید اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کو بچانےاور حقیقت چھپانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

'مودی کو بچانے کے لیے حکومت نے چینی دراندازی کی تفصیلات ہٹائی'
'مودی کو بچانے کے لیے حکومت نے چینی دراندازی کی تفصیلات ہٹائی'

کانگریس ترجمان اجے ماکن نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ' چینی فوج کی بھارت کی سرزمین پر وزارت دفاع کا اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اہم تفصیلات ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے اسے ہٹا دیا ہے۔

حکومت کو سچائی ظاہر کرتے ہوئے یہ بتانا چاہیے کہ وزارت دفاع کی تفصیل صحیح ہے یا وزیراعظم نےکل جماعتی میٹنگ میں جو کہا وہ صحیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 جون کو وزیراعظم نے کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا 'نہ تو کوئی ہماری سرحد میں گھسا ہے، نہ ہی کوئی گھسا ہوا ہے اور نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ ان کے قبضے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم خود اتنی بڑی بڑی بات کہتے ہیں تو اس کے بعد کوئی سوال ہی نہیں کرسکتا لیکن مودی نے جو کچھ کہا ان کے یہ سب کہنے کے بعد اور اس سے پہلے اس تعلق سے سیٹلائٹ سے ملی تصاویر، لداخ کے شہریوں اور زمینی سطح پر ملی رپورٹوں سے کئی سوال کھڑے ہوجاتے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ویب سائٹ سے وزارت دفاع کی تفصیلات کو ہٹانے پر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ چینی درندازی کو نکارنے اور دستاویز ہٹانے سے سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے چین کے سامنے کھڑا ہونے کی بات تو چھوڑیے اس کا نام لینے کی بھی ان میں ہمت نہیں ہے۔

ماکن نے کہا کہ جب مودی ملک کو بتاتے ہیں کہ ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ہے تو اس تعلق سے ملی تفصیلات سے واضح ہوتا ہے کہ جھوٹ بول کر انہوں نے نہ صرف ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے بلکہ قوم کے ساتھ دھوکہ بھی کیا ہے۔

آج ان کی ہی حکومت کی وزارت دفاع نے وزیراعظم کے جھوٹ کو بے نقاب کر کے ملک کے سامنے مودی کا اصلی چہرہ لادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' چینی فوج ہماری سرزمیں پر آرہی ہے، ہماری فوج بہادری سے ان کا سامنا کررہی ہے لیکن سیاسی سطح پر ہمارے وزیراعظم مودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ،وزیرخارجہ ایس جے شنکر جب اس تعلق سے بولتے ہیں تو ان سب کی باتوں میں تضاد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چینی دراندازی پرجھوٹ بولنے کی وجہ بتائیں مودی: راہل

ترجمان نے کہا کہ' چار بار فوجی کمانڈروں کی میٹنگ ہوچکی ہے لیکن ان میٹنگز کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔یہاں تک بھی کہا گیا کہ جس رفتار سے چینی فوج کو بھارت کی سرزمین سے پیچھے جانا چاہیے، وہ نہیں جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کا بھی یہی کہنا ہے اور وزیردفاع نے بھی کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کب ایک باہمی طورپر قبول عام اتفاق ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.