کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر بیماری کے وقت بھی کمائی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ 'حکومت کو بحران کے اس وقت میں عوام کی نہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ستا رہی ہے'۔
راہل گاندھی نے ہفتے کو کہا،’’بیماری کے ’بادل‘ چھائے ہیں ،لوگ مصیبت میں ہیں،بینیفٹ لے سکتے ہیں- قدرتی آفت کو منافع میں بدل کر کما رہی ہے۔غریب مخالف حکومت ۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور ٹرینوں سے بھی ریلوے نے جم کر کمائی کی ہے اور جون تک ریلوے نے 428 کروڑ روپے کی آمدنی کی۔
یہ بھی پڑھیے
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کورونا سے متاثر
راجستھان کابینہ کا اجلاس ختم
اسمبلی اجلاس کے لیے کسی ایجنڈے کا ذکر نہیں: کلراج مشرا
راہل گاندھی مسلسل مرکزی حکومت کی تنقید کرتے آْئے ہیں اور اب انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس ٹویٹ سے بحث کو مزید طول دے دی ہے۔