ETV Bharat / bharat

'کساد بازاری پر حکومت نے ابھیجیت بنرجی کی بات نہیں سنی'

کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے جب اقتصادی بحران کے سلسلے میں آگاہ کیا تھا تو حکومت نے ان کی بات ہی نہیں سنی'۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم ن
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 11:46 PM IST

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گھپلہ کے الزام میں عدالتی تحویل میں لیے گئے چدمبرم تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

چدمبرم پیسے کے لین دین میں گڑبڑی کے الزام میں کئی روز قبل عدالتی تحویل میں لیے گئے تھے ، جنھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے گرفتار کر لیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ' جب نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ابھیجیت بنرجی نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت گڑبڑا رہی ہے تو حکومت میں بیٹھے کسی شخص نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی'۔

مزید پڑھیں : آٹو موبائیل سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین خوفزدہ

انھوں نے مزید کہا کہ ' میں ملک کی اقتصادی حالت پر حکومت کی توجہ اس طرف متوجہ کرانے کے لئے ہر روز دو ٹویٹ کروں گا'۔

چدمبرم نے کہا کہ ' آج کے اقتصادی معاملے پر میرا پہلا ٹویٹ یہ ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں فی کس کھپت میں کمی آئی ہے اور دوسرا ٹویٹ یہ ہے کہ بھوک والے اعداد و شمار میں بھارت 117 ممالک میں 112 ویں نمبر پر ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.