ETV Bharat / bharat

بل کے ذریعے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش: کنوردانش

اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے درمیان وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے کےبعد، بی ایس پی امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا کہ بی جے پی اس بل کے ذریعہ ملک کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت
بل کے ذریعے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 7:54 PM IST

بہوجن سماج پارٹی نے شہریت ترمیمی بل کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے درمیان وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کئے جانے کےبعد، بی ایس پی امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں کہا کہ بی جے پی اس بل کے ذریعہ ملک کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا دل پارٹی مذہبی بنیاد پر مسلموں اور غیر مسلموں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ ہمارے آئین بنانے والوں کے خوابوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد نے 1947 میں مذہبی بنیاد پر ملک کی تقسیم کی مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیں: 'این آر سی بھارتی عوام کو پریشان کرنے کا ایک اور ہتھکنڈا'

واضح رہے کہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں آج 'شہریت ترمیمی بل 2019' پیش کیا جس میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی بنیاد پر استحصال کے شکار بھارت میں پناہ لینے والے ہندو،سکھ، عیسائی، پارسی، بودھ اور جین برادری کے لوگوں کو شہریت دینے کا التزام کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.