آندراپردیش کی جگن حکومت نے کاپو نیستم اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے سی ایم کیمپ آفس میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس مذکورہ اسکیم کا آغاز کیا۔
ریاستی حکومت نے ایک اور فلاحی اسکیم شروع کی ہے۔ کاپو سماج کی خواتین کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے بتایا کہ سالانہ 15000 روپئے کاپو خواتین کو دئے جائیں گے،اس طرح پانچ برس میں 75000 روپئے کی امداد مذکورہ سماج کی خواتین کو فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے استفادہ کنندگان اور ضلع کلکٹرز سے بات کی، وزیر اعلی نے کہا کہ جن خواتین کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ اپنی درخواست دوبارہ دے سکتے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔