ETV Bharat / bharat

حکومت نے عراق نہ جانے کا مشورہ دیا

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 2:00 PM IST

حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کرکے کہا ہے کہ وہ عراق کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

حکومت نے عراق نہ جانے کا مشورہ دیا
حکومت نے عراق نہ جانے کا مشورہ دیا

عراق میں گزشتہ دنوں رونما ہوئے واقعات کے پیش نظر وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ ایڈوائزری جاری کی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عراق کی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ اطلاعات تک عراق کے اپنے غیر ضروری سفر کو ٹال دیں ۔

عراق میں رہ رہے بھارتیوں کو بھی محتاط رہنے اور ملک میں کہیں آنے جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
حکومت نے کہا کہ بغداد میں واقع ہندوستانی سفارت خانے اور اربیل میں قونصل خانے حسب معمول کام کر رہے ہیں اور ہندوستانی شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمعہ کو ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام میں منگل کی شب ایران نے عراق میں واقع امریکی اور اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خدشہ بڑھ ہو گیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.