ETV Bharat / bharat

کیرل: سونا اسمگلنگ معاملے کی تفتیش جاری

شیوشنکر نے تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے کہ 30 جون کو کسٹم ڈیوٹی محکمہ کے ذریعہ حراست میں لئے جانے کے بعد سوپنا نے ان سے مدد مانگی تھی۔

کیرل: سونا اسمگلنگ معاملے کی تفتیش جاری
کیرل: سونا اسمگلنگ معاملے کی تفتیش جاری
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:20 PM IST

کیرل سونے کی اسمگلنگ کیس کے اہم ملزم سوپنا نے ریاست کے وزیراعلی پنارئی وجیئن کے سابق چیف سکریٹری ایم شیوشنکر کو پانچ جولائی سے 10 جولائی کے درمیان تین مرتبہ فون کیا تھا۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سوپنا نے گرفتار ہونے سے پہلے شیوشنکر کو کم از کم تین مرتبہ فون کرکے ان سے مدد مانگی تھی لیکن انہوں نے اس کی مدد نہیں کی تھی۔

شیوشنکر نے تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے کہ 30 جون کو کسٹم ڈیوٹی محکمہ کے ذریعہ حراست میں لئے جانے کے بعد سوپنا نے ان سے مدد مانگی تھی لیکن انہوں نے اس بات سے انکار کردیا کہ انہوں نے اس معاملے میں سوپنا کی کوئی مدد کی تھی۔

قومی جانچ ایجنسی کے حکام نے جمعرات کے روز شیوشنکر اور سوپنا کو آمنے سامنے بٹھاکر 43 سوالات پوچھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چکہ جام کے دوران کسانوں نے قومی شاہراہ پر ادا کی نماز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.