ETV Bharat / bharat

'کسانوں کو کمزور کرنا حکومت کا ہدف' - راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 'کسان اور مزدور اس ملک کی ریڑھ ہیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت نے نوٹ بندی سے لے کر زراعت سے متعلق قانون بنانے تک اسے کمزور کرکے ملک کی جائیداد ہڑپنے کی کوشش کی ہے'۔

rahul ghandhi
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:16 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 5:40 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی، کمزور جی ایس ٹی اور کورونا کے دوران ملک کے کسان اور مزدوروں پر حملہ کرکے انہیں کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی کسانوں سے گفتگو

نوٹ بندی کے وقت جب اس طبقے کو پیسہ دینا چاہئے تھا تو اس کے بجائے پیسہ صرف تین چار صنعت کاروں کو دیا گیا، جس سے ان کی آمدنی بڑھتی گئی کسان کی آمدنی کم ہوتی گئی۔

انہوں نے کسانوں سے کہا کہ ’’کسان اور مزدور ملک کی ریڑھ ہیں اور مودی حکومت کا ہدف اسی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنا ہے، زراعت سے متعلق حال ہی میں پاس تین قوانین اور نوٹ بندی اور جی ایس ٹی میں فرق نہیں ہے۔

حکومت نے آپ کے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اب چھرا گھونپ دیا ہے، زراعت سے متعلق اس قانون کی مخالفت کرنا ہی پڑے گا، اس کی مخالفت صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔‘‘

کانگریس رہنما نے کہا کہ کسان کی آواز میں بہت دم ہے، کسان کی آواز نوجوانوں، فوج، پولس میں ہر جگہ ہے، اسی آواز کے بل پر ہندوستان کو آزادی ملی تھی، کسان مزدور کو کمزور کرکے اس حکومت کا ہدف ہندوستان کی ریڑھ توڑ کر ملک کی جائیداد پر قبضہ کرنے کا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.