کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں 19،021،922 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 713،813 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،882،270 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں او 160،091 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2،912،212 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 98،493 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49،769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 886 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20،27،074 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41،585 ہوگئی ہے ۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 60،7384 ایکٹو کیسز ہیں۔ وہیں اس وبا سے 1378105 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔