ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کا قہر جاری، 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک - کورونا وائرس وبا

دنیا کے تقریباً 180 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہیں، اس مہلک وبا سے سراسیمگی کا ماحول ہے۔

global coronavirus death toll more than ten thousands
کورونا وائرس کا قہر جاری، 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 12:41 PM IST

کورونا وائرس وبا سے عالمی سطح پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبا 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کورونا وائرس کا قہر جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 10 ہزار47 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جب کہ اس وبا کی زد میں آکر کم وبیش 2 لاکھ، 45 ہزار، 749 افراد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کے شکار لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس مہلک وبا سے متاثر 87 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

چین کے ووہان شہر سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا، لیکن اب وہاں مذکورہ وبا کا اثر کم ہے لیکن اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

چین کے بعد اس وائرس سے یورپی ممالک میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے، ہلاکتوں کے معاملے میں یہ چین سے تجاوز کر چکا ہے۔اب یہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 405 پہنچ چکی ہے۔جبکہ ایران میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار248 ہے۔

وہیں ایران کے محکمہ صحت نے بتایا کہ ملک میں ہر 10 منٹ پر ایک متاثرہ شخص کے ہلاک ہونے کی خبرہے اور ہر 50 منٹ میں ایک نیا کیس سامنے آرہا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے مذکورہ مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے جمعہ سے 15 دنوں تک ملک کے تمام بازاروں کو بند رکھنے کے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

وہیں سُپر پاور ملک امریکہ میں بھی اس بیماری کا قہر جاری ہے اور اب تک 217 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس مہلک بیماری سے 14,340 افراد متاثر ہیں۔

امریکہ کے نیو جرسی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔

اس بیماری کو دیکھتے ہوئے پینٹاگون نے ٹرمپ حکومت کو اپنے دو موبائل میڈیکل جہاز استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا دوسرا ملک بھارت میں بھی کورونا وائرس نے تیزی سے اپنا پیر پھیلانا شروع کردیا ہے۔ یہاں اب تک اس بیماری سے 5 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 201 افراد اس وبا کے شکار ہیں۔

اس خطرناک وبا کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کا اعلان کیا ہے۔

وہیں بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی اس مہلک بیماری سے دو موتیں ہوچکی ہیں اور 453 افراد متاثرہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.