بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے خلاف کوئی جرات نہ کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان 1999 جیسی حرکت دوبارہ کرنے کی پھر سے کوشش نہ کرے۔
جنرل راوت نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہا کہ ہم پاکستان کی حقیقت سے واقف ہیں۔ اس لیے ہم اپنے بیان پر قائم ہیں۔ ہماری خفیہ ایجنسیوں نے پلوامہ میں جو کچھ ہوا تھا، اس کے مزید ثبوت دے دیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت ہم نے بہت سے جدید ٹکنالوجی سے اسلحے بنائے ہیں۔ جدید دور کے ہتھیار اور ہیلی کاپٹرز بھی ہمارے پاس ہیں۔ ہماری فوج بھی ہمیشہ مستعد و تیار رہتی ہے اور ہم ہر طرح کی مدافعانہ قوت سے بھی لیس ہیں اس لیے ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی کوئی جرات نہ کرے۔