ETV Bharat / bharat

غزہ: حق واپسی مارچ ،چار فلسطینی ہلاک

author img

By

Published : Mar 31, 2019, 1:21 PM IST

فلسطین کے حق واپسی ملین مارچ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے جبکہ 316 شہریوں کے زخمی ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ: حق واپسی مارچ ،چار فلسطینی ہلاک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل 30 مارچ بہ روز ہفتہ'یوم الارض' کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہوئے افراد میں سے تین کی عمریں 17 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں ہفتے کے روز 20 سالہ محمود جہاد سعید ہلاک ہوگیا۔ اس کے بعد 17 سالہ ادھم نضال عمارہ کو مشرقی غزہ میں ہلاک کیا گیا۔ 17 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر اور سترہ سالہ بلال محمود یونس خان یونس میں ہلاک ہوگیا۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سو کےقریب فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان مین 86 بچے، 29ٰ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت خطرے سے باہر ہیں جبکہ 121 کو درمیانے درجے کےاور 181 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

64 فلسطینی سرمیں گولیاں سے زخمی ہوئے۔ 16 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔46 فلسطینی شہری آنسوگیس کی ؃شیلنگ اور 94 شہری اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے گولوں سے زخمی ہوئے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.