ETV Bharat / bharat

بہار انتخاب: جے پی نڈا کا گیا درہ آج، انتخابی مہم کی شروعات کریں گے - اسمبلی امیدوار

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے۔ سیاسی رہنما سرگرم ہو رہے ہیں، اسی کڑی میں بی جے پی اپنی انتخابی مہم کا آغاز ضلع شہر گیا سے کرے گی۔

بہار انتخاب: جے پی نڈا کا گیا درہ آج، جلسہ عام سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 11:42 AM IST

ضلع گیا میں آج انتخابی مہم کے تحت بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا آئیں گے۔ ایک روزہ دورے میں وہ پٹنہ اور گیا میں متعدد پروگرامز میں شریک ہوں گے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد بی جے پی صدر کا یہ بہار کا پہلا دورہ ہے۔ جے پی نڈا کی بہار آمد کو بی جے پی کی انتخابی مہم کے پیش نظر ہو رہی ہے۔

ضلع گیا کے بی جے پی پارٹی کے ترجمان یوگیش نے کہا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا صبح دس بجے پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ پٹنہ جنکشن سے ملحق ہنومان مندر میں پوجا کرنے کے بعد وہ صبح 11.15 بجے قدم کنواں میں جئے پرکاش نارائن کے مجسمہ پر گلپوشی کریں گے، اس کے بعد وہ وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کے کے لیے روانہ ہوں گے۔

یوگیش نے کہا کہ بی جے پی صدر ایک بجے گیا پہنچیں گے، دو بجے وہ گیا کے گاندھی میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ پٹنہ واپس جائیں گے۔ جے پی نڈا پٹنہ میں ریاستی بی جے پی آفس کے اٹل آڈیٹوریم میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر میٹنگ بھی کریں گے۔

شام ساڑھے پانچ بجے ہونے والی اس میٹنگ میں تمام ضلع صدور ممبران پارلیمنٹ، اسمبلی امیدوار، اسمبلی انچارج، کنوینر اور اسمبلی انچارج بھی شریک ہوں گے۔ اس کے بعد وہ سات بجے ریاستی دفتر میں انتخابی انتظامیہ کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.