ETV Bharat / bharat

' ہم متحد ہوکر ہی کورونا سے جیت سکتے ہیں'

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 8:32 PM IST

سابق بھارتی کرکٹر اور اب رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ لوگ متحد ہوکر ہی کورونا وائرس سے لڑ سکتے ہیں اور اس پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

' ہم متحد ہوکر ہی کورونا سے جیت سکتے ہیں'
' ہم متحد ہوکر ہی کورونا سے جیت سکتے ہیں'

کورونا وائرس کی وجہ سے مرکزی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے جو میں تین مئی تک چلے گا۔ گمبھیر نے ایم پی کی حیثیت سے ضرورتمندوں کی مدد کی ہے اور اپنے فنڈ سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم عطیہ دی ہے۔

گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ' ہم اس جنگ کو متحد وکر ہی جیت سکتے ہیں اور سب سے ضروری ہے ہدایات پر عمل کرنا۔ اگر ہمیں گھر میں رہنے کے لئےکہا گیا ہے تو ہمیں کسی بھی قیمت پر گھر سے نہیں نکلنا چاہئے۔ ہمارے لئے قوانین پر عمل کرنا سب سے ضروری ہے اور اسی میں ملک کی بھلائی ہے۔ '

انہوں نے کہا 'کہ اگر ہم مدد کی بات کریں تو میری نظر میں عطیہ دینے کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی مرضی سے ایک روپے بھی عطیہ دیتا ہے تو یہ بڑی مدد ہے۔ '

لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں کس طرح وقت گزر رہا ہے، گمبھیر نے کہاکہ مجھے لاک ڈاؤن کے دوران پودوں اور باغ میں گھاس کو صحیح رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ میں گھاس میں تین دن سے پانی ڈال رہا ہوں لیکن پھر بھی یہ بڑھ نہیں رہی ہے۔ جیسے وی وی ایس لکشمن میری بات نہیں سنتے تھے ویسے ہی گھاس بھی میری بات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.