ETV Bharat / bharat

'صحت ہی اصل دولت ہے نہ کہ سونا اور چاندی' - 150th birth anniversary

مہاتما گاندھی، بابائے قوم کے نام سے مشہور ہیں لیکن بہت سے ایسے لوگ ہیں جو گاندھی جی کو ایک ماہر خوراک کے طور سے بھی جانتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ستیہ گرہ تحریک میں گاندھی جی کی دماغی اور جسمانی صحت نے ان کا بخوبی ساتھ دیا۔

صحت ہی اصل دولت ہے: گاندھی جی
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 4:10 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:59 AM IST

ستیہ گرہ کی تحریک کے دوران گاندھی جی کئی کلو میٹر پیدل چلے جس کے لیے جذبے کے ساتھ ساتھ صحت بھی بے حد ضروری تھی۔ ان کے کھانے کی عادات نے انہیں اپنی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کی۔

گاندھی جی نے اپنی صحت کی تجاویز مرتب کی تھیں جب وہ سنہ 1942-1944 کے دوران پونے کے آغا خان محل میں قید تھے، جس کا انگریزی میں سشیلا نیئر نے ترجمہ کیا تھا۔

گاندھی نے یوگ اور روحانیت کی زندگی بسر کی جو غذا پر قابو پانے کے ذریعے احساس اعضاء پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ فاقہ کرنا، کھانا نہ کھانے کے مترادف نہیں ہے بلکہ یہ خود کو غیر صحت مند کھانے سے دور رہنے کے مترادف ہے۔

صحت ہی اصل دولت ہے: گاندھی جی
صحت ہی اصل دولت ہے: گاندھی جی

انہوں نے انسانی جسم کو زمین، پانی، خالی جگہ ، روشنی اور ہوا کی ترکیب کے طور پر بیان کیا۔ یہ عمل انسان کے پانچ حواس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بدہضمی کو تمام بڑی بیماریوں کی واحد وجہ قرار دیا تھا اور اس کے لیے کئی روایتی علاج تجویز کیے۔

گاندھی جی نے اناج، دالوں، خوردنی جڑوں، سبز پتوں، تازہ اور خشک میوہ جات، دودھ اور دودھ کی مصنوعات پر مشتمل سبزی والی غذا کی خوراک کے طور پر پیروی کی۔ انہوں نے ہمیشہ دوا لینے سے پرہیز کیا اور اپنی غذا میں تبدیلیوں کے ذریعہ اپنی بیماری کا علاج کرنے کی کوشش کی۔

گاندھی جی نے لکھا تھا کہ : 'جسم کو تندرست رکھنے کے لیے کھانے کو ڈیوٹی یا دوا کے طور پر کھانا چاہیے نہ کہ پیٹ بھرنے کے لیے کھانا چاہیے۔'

گاندھی جی گرم مشروبات جیسے کم مقدار میں کافی اور ہربل چائے پینے پر زور دیتے تھے۔ گاندھی جی نشہ آور چیزیں جیسے شراب، تمباکو اور ڈرگز کے خلاف تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ان سب چیزوں سے انسان کی سوچنے سمجھنے کی قابلیت پر اثر پڑتا ہے اور جسم میں غیر ضروری تبدلیاں پیدا ہوتی ہیں۔

گاندھی جی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ صحت مند دماغ سے ہی صحت مند جسم بن سکتا ہے۔ وہ کہتے تھے کہ جسم کو یوگ اور ورزش کی ضرورت ہے۔

گاندھی جی ہمیشہ ستیہ گرہ میں شامل افراد اور عدم تشدد کے پیروکاروں کو تلخ کلامی سے بچنے کا درس دیتے تھے۔

گاندھی جی کو یقین تھا کہ صحت ہی اصل دولت ہے، انہوں نے کہا تھا کہ: 'صحت ہی اصل دولت ہے نہ کہ سونا اور چاندی۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 5:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.