اس میں بتایا گیا کہ 'یادگیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے لیے دستیاب سہولیات ناکافی ہیں جس کی وجہ سے کورونا کیئر سینٹر میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ 'یادگیر کے کووڈ اسپتال میں بنیادی سہولتیں فراہم نہ ہونے کی وجہ سے کورونا پازیٹیو افراد کو شولاپور، مہاراشٹر اور تلنگانہ کے سرکاری اسپتالز میں منتقل کیا جارہا ہے'۔
چناریڈی نے بتایا ہے کہ 'کورونا کیئر سینٹر میں وینٹی لیٹرس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو جان گنوانی پڑ رہی ہیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اس کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں'۔
- مزید پڑھیں: طبی آلات کی خریداری کی جانچ کرانے کا مطالبہ
اس موقع پر عبدالرزاق ضلع یادگیر یوتھ کانگریس صدر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔