مجتبیٰ حسین کا شمار نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے مشہور و معروف ادیبوں میں ہوتا تھا اور حکومت ہند نے سنہ 2007 میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا لیکن رواں برس انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے تئیں رویہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بطور احتجاج یہ ایوارڈ واپس کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جس جمہوریت کے لیے لاکھوں بھارتیوں نے لڑائی کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج اسی جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے اس لیے میں ایک سرکاری ایوارڈ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا۔
مجتبیٰ حسین نے کہا تھا کہ پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے اور مجھے بھی ایک طرح کا خوف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت ہند نے سنہ 2007 میں مجھے پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔ اس وقت مجھے بہت خوشی ہوئی تھی لیکن ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اسے دیکھتے ہوئے اب یہ سرکاری اعزاز مین اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا۔