ETV Bharat / bharat

جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کریں - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے علما نے آج نماز جمعہ کو گھروں میں ظہر کی شکل میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کریں
جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کریں
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:02 PM IST

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔

تمام مسالک کے علما نے گذشتہ جمعہ کو بھی پریس ریلیز اور ریڈیو و ٹی وی کے ذریعہ مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مساجد میں جمعہ کی نماز ادا نہ کریں بلکہ اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔

گذشتہ جمعہ کو لکھنؤ کے معروف عالم دین مولانا فرنگی محلی، جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی، جامع مسجد کے امام احمد بخاری اور مسجد فتح پوری کے امام مفتی مکرم وغیرہ نے جمعہ کی نماز ظہر کی شکل میں گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ہی تمام اسکولز کالجز اور کلب اورعوامی مقامات مکمل طور پر بند ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 2300 سے زائد افراد متاثر ہیں ۔

وہیں علما نے تبلیغی جماعت کو میڈیا میں غلط تشہیر کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.