کووند نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آئین کو اپنانے کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں اظہاررائے کی آزادی کے حق کے ساتھ ہی سبھی شہریوں کو عوامی مقامات پر تحفظ برقرار رکھنے اور تشدد سے دور رہنے کی بھی سیکھ دی گئی ہے۔
آزادی کی غلط تشریح کرکے تشدد کرنے اور عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی تشدد اور انتشار پھیلاتے ہیں انہیں بھی روکنے کی ضرورت ہے اور ایسا کرنے والے ملک کے ذمہ دار شہری ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے تمام شہری اپنے حقوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو سرانجام دیں تاکہ ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو۔
صدر جمہوریہ نے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے ساتھ لگن سے اور اپنے حلف کے مطابق اپنے انتخابی حلقوں اور ملک کے دیگر شہریوں کی خدمت کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوامی خدمت کا موقع ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا اس لیے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاکر اپنے علاقے کے لوگوں کے جذبات کا احترام کریں اور ان کی امیدوں پر کھرا اتریں۔