ETV Bharat / bharat

'آزادی خود انحصاری سے منسلک ہے'

نائب صدر نے کہا کہ آج 8 اگست، بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، اسی دن 1942 میں مہاتما گاندھی کی قیادت میں ملک نے انگریزوں کو بھارت چھوڑ نے دھمکی دی تھی۔

vice president
vice president
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 3:18 PM IST

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے اور انھیں مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ ملک کی آزادی مکمل طور پر خود انحصاری سے منسلک ہے۔

مسٹر نائیڈو نے یہاں ایک پیغام میں کہا 'انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے میں 8 اگست کی تاریخ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ہمیں اس موقع پر آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سبھی مجاہدین آزادی کوسلام کرنا چاہئے'۔

انہوں نے کہا 'آج 8 اگست، بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، اسی دن 1942 میں مہاتما گاندھی کی قیادت میں ملک نے انگریزوں کو بھارت چھوڑ نے دھمکی دی تھی۔ معاشرے کے ہر طبقے نے اس تحریک میں حصہ لیا اور ملک کی آزادی کے عظیم مقصد کے حصول کے لئے بھر پور کوششیں کیں'۔

بھارت چھوڑو تحریک کو اگست تحریک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مہاتما گاندھی کی جانب سے 8 اگست 1942 کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بامبے سیشن میں اس تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
طیارہ حادثہ پر ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت

اس سے پہلے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے 14 جولائی 1942 کو ایک قرارداد پاس کی گئی تھی، جس میں برٹش حکومت سے مکمل آزادی کی بات کہی گئی۔

بھارت چھوڑو تحریک کی مخالفت بھی ہوئی، ہندو مہاسبھا کی جانب سے کھلے عام اس تحریک کا بائیکاٹ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.