ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ انڈین ریلویز کے 6471 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں پر (ایف زمرے کے ہالٹ اسٹیشنوں کو چھوڑکر تمام اسٹیشنوں پر) وائی فائی خدمات مہیا کرانے کی تجویز ہے۔
پیوش گوئل نے بتایا کہ 'جملہ 5816 ریلوے اسٹیشنوں پر مارچ 2020 تک وائی فائی خدمات مہیا کرانے ہدف مقرر کیا گیا ہے'۔
باقی ماندہ 655 ریلوے اسٹیشنوں پر مارچ 2021 تک وائی فائی خدمات مہیا کرانے کا بھی نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 5491 ریلوے اسٹیشنوں پر 3 مارچ 2019 تک یہ سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔
ریل ٹیل نے درج ذیل ایجنسیوں کے ساتھ وائی فائی خدمات مہیا کرانے کے لئے معاہدے/ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔
- میسرز مہاتا انفارمیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایم آئی آئی پی ایل)
- میسرز پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ
- ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام انڈر یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف)
- میسرز ٹاٹا ٹرسٹ اینڈ وجے واہنی چیریٹیبل فاؤنڈیشن اینڈ انڈین ریلویز
ماہ اکتوبر 2019 کے دوران انڈین ریلویز کے ریلوے اسٹیشنوں پر مہیا کرائی جارہی مفت وائی فائی خدمات پر 15145433 (1.51 کروڑ ) یونک یوزر لاگ کیا تھا۔
شہری علاقوں میں تقریباً 200 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات کی سہولت کے لیے یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت محکمہ ٹیلی کام کے ذریعہ اب تک 27.77 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔
مزید : پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم، جانیئے مکمل تفصیلات
ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے مزید بتایا کہ 'باقی ماندہ ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی مہیا کرانے کا ریلویز کے ساتھ شراکت میں اور کارپوریٹ سوشل رنسپانسبیلٹی (ذمہ داری) او ر چیریٹی فنڈنگ کے تحت دوسرے اداروں کے ساتھ شرکت کت جائے گی۔