واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر مریض نے ٹرین سے بھی سفر کیا تھا اور اسٹیشن سے گھر آنے تک کل ملا کر 40 افراد اس کے رابطے میں آئے تھے۔
اس واقعے کے بعد انتظامیہ سختی کر رہی ہے اور پولیس نے عوام کو ماسک نہ پہننے پر سخت کاروائی کا انتباہ کیا ہے۔
بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بیان جاری کرکے بتایا کہ بدھ کو کورونا پازیٹیو مریض کے قریبی 18 لوگوں کا سیمپل جانچ کے لیے روانہ کی گیا تھا اور اچھی بات یہ رہی کہ ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کو 40 افراد کے سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں. ان میں کرونا پازیٹیو مریض کے گاؤں کے آس پاس کے افراد اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جو مریض کے ساتھ ٹرین کی بوگی میں سفر کررہے تھے۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ ان کی رپورٹ جمعہ کی شام تک آجائے گی۔
ضلع کے پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے عوام کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے، اس لیے ضروری کام کے لیے اگر کوئی باہر نکلتا ہے تو وہ ماسک یا کسی کپڑے سے اپنا منہ ڈھک کر ہی نکلے اور اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔