ETV Bharat / bharat

کورونا علاج کے دوران گاندھی اسپتال سے چار قیدی فرار - حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار

حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں زیرعلاج چیرلہ پلی سنٹرل جیل کے چار قیدی فرار ہوگئے ، چاروں قیدی کورونا سے متاثر تھے۔

four prisoners escaped from hyderabad hospital during covid-19 treatment
کورونا علاج کے دوران گاندھی اسپتال سے چار قیدی فرار
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:20 AM IST

تلنگانہ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گاندھی اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ چیرلہ پلی سنٹرل جیل کے چار قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

ویڈیو

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے میڈیا کو بتایا کہ '26 اگست کو سکندرآباد کے گاندھی اسپتال میں زیر علاج کووڈ-19 مثبت ٹیسٹ کے چار قیدی اسپتال کے قیدی وارڈ سے فرار ہوگئے ہیں'۔

کمار نے بتایا ہے کہ 'فرار شدہ قیدیوں کی شناخت عبد الارباز، محمد جاوید، منگالی سومسندر اور پروتھم نارسیاہ کے نام سے ہوئی ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ان فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے'۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ان قیدیوں کو کورونا وارئرس کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ جمعرات کی صبح تین بجے سے اسپتال سے لاپتہ ہیں'۔

وہ اسپتال کی مرکزی عمارت کی دوسری منزل میں زیر علاج تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) پی وینکٹا رمنا نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ 'چونکہ اسپتال کی مرکزی عمارت سات منزلوں پر مشتمل ہے اور ہر مقام پر سیکیورٹی چیک ہے، اس وجہ سے قیدی فرار نہیں ہوسکتا ہے۔ تاہم وہ لاپتہ ہیں اور تلاش جاری ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.