بینک نے آج جاری مالیاتی حساب و کتاب میں کہا کہ کریڈٹ کارڈ بزنس یونٹ ایس بی آئی کارڈز شیئر فروخت کرنے سے اس کے اس سہ ماہی میں 2731 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا جس سے اس کے منافع میں یہ بھاری اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بینک نے مارچ میں ختم سہ ماہی میں 3581 کروڑ روپے کا منافع کمایا مارچ 2019 میں ختم سہ ماہی میں حاصل فوائد کے مقابلے میں 327 فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے کہا کہ مارچ میں ختم مالی سال میں اس کا خالص منافع 14488 کروڑ روپے رہا جو سال 2018-19 میں حاصل 862 کروڑ روپے کے فوائد کے مقابلے میں 1580 فیصد زیادہ ہے جو بینک کے لیے اب تک سب سے زیادہ سالانہ منافع ہے۔ اس مدت میں بینک کی خالص سود آمدنی 11.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مارچ میں ختم مالی سال میں بینک کا مجموعی غیرفعال اثاثہ کی سطح میں بہتری آئی ہے اور یہ دسمبر میں ختم سہ ماہی کے 6.94 فیصد کے مقابلے میں مارچ میں ختم سہ ماہی میں سدھر کر 6.15 فیصد پر آ گیا۔ اس دوران خطرے میں پھنسے ہوئے قرض کے لئے 11894 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔