ETV Bharat / bharat

سرحدی تنازعہ: مسلسل چوتھے دن کی مذاکرات بلانتیجہ ختم

دونوں ممالک مشرقی لداخ میں چار ماہ سے لائن آف ایکچوول کنٹرول پر آمنے سامنے ہیں۔ متعدد سطح کے مذاکرات کے باوجود تنازع کم نہیں ہو رہا ہے۔

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:27 AM IST

بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ فوجی مذاکرات لگاتار چوتھے دن بھی بلا نتیجہ ختم ہوگیا۔

دراصل چار گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران چین نے مشرقی لداخ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے بتایا 'دونوں ممالک کے بریگیڈ کمانڈر سطح کے عہدیداروں نے چشول میں ملاقات کی۔'

اس سے قبل چین کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان سیکیورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے لداخ پہنچے تھے۔

دو روزہ دورے پر جنرل نروانے صبح لیہہ پہنچے اور سینیئر حکام سے بات چیت کی۔

جنرل نروانے چینی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے بھارتی علاقوں میں دراندازی کی تازہ کوشش کی ہیں۔ کشیدگی کم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے فوجی نمائندے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

دونوں ممالک مشرقی لداخ میں چار ماہ سے لائن آف ایکچوول کنٹرول پر آمنے سامنے ہیں۔ متعدد سطح کے مذاکرات کے باوجود تنازع کم نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت، چین کے تیور اور پاکستان کی ہمت نمٹ سکتا ہے'

واضح رہے کہ ' 15 جون کو وادی گلوان میں پرتشدد جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس جھڑپ میں چینی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن چین نے اب تک اس سلسلے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.