ETV Bharat / bharat

'راجیہ سبھا کی رکنیت کیوں قبول کی حلف کے بعد بتاؤں گا'

سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے کہا ہے حلف لینے کے بعد بتاؤں گا کہ راجیہ سبھا کی رکنیت کیوں قبول کی ہے۔

'راجیہ سبھا کی رکنیت کیوں قبول کی حلف کے بعد بتاؤں گا'
'راجیہ سبھا کی رکنیت کیوں قبول کی حلف کے بعد بتاؤں گا'
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 1:16 PM IST

صدر رام ناتھ کووند نے گزشتہ روز سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں چےمی گوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔

اب اس معاملے میں خود سابق چیف جسٹس کا بیان سامنے آیا ہے، راجیہ سبھا کی رکنیت لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد جواب دینے کی انہوں نے بات کہی ہے، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ میں بدھ کو دہلی جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے حلف لینے دیجیے پھر تفصیل سے بتاؤں گا کہ میں نے راجیہ سبھا کی رکنیت قبول کیوں کی'۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی 17 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے، ان کے ریٹائرمنٹ سے قبل ان ہی کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے بابری مسجد رام مندر اراضی تنازع کیس سب اہم فیصلہ سنایا تھا۔

آئینی بینچ نے اپنے فیصلے میں اس متنازع زمین پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ سنایا تھا اور اس جگہ کے بدلے بابری مسجد کے لیے ایودھیا میں ہی دوسری زمین دینے کا حکم دیا تھا۔

'راجیہ سبھا کی رکنیت کیوں قبول کی حلف کے بعد بتاؤں گا'

وہیں کانگریس کے سینیئر رہنما اور وکیل کپل سبل نے اپنے ٹویٹ میں رنجن گگوئی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدلیہ اور ایمانداری سے سمجھوتہ کرنے کے لیے یاد کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.