ETV Bharat / bharat

سابق وزیراعلیٰ بابولال گور نہیں رہے

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ بابولال گور نہیں رہے، وہ گزشتہ 11 دنوں سے ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج تھے جنھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

author img

By

Published : Aug 21, 2019, 8:26 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:58 PM IST

سابق وزیراعلیٰ بابولال گور نہیں رہے

ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ بابولال گور گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، جن کا 21 اگست کی صبح 89 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

وہ تقریباً 11 دنوں سے دارالحکومت بھوپال کے نرمدا ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی حالت کافی نازک تھی جس کی وجہ سے انھیں خاص ڈاکٹروں کی نگرانی میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

جب سابق وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تب ان کے جسم میں کافی حرکت تھی، لیکن حرکت کم ہونے کے بعد انھیں وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ بابولال گور کے انتقال سے بی جے پی اور دوسرے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر ہے۔

بابولال گور مدھیہ پردیش کے سولہویں وزیر اعلی تھے۔ اپنے سیاسی سفر میں وہ بھوپال کے گوندپورہ سے دس مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔23 اگست 2004 میں انھیں بھارتیہ جنتا پارتی نے ریاست کی باگ ڈور سونپی جو 29 نومبر 2005 تک مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ رہے۔

وزیر اعلیٰ کے علاوہ بابولال گور نے اپنے سیاسی سفر میں دیگر وزارتیں بھی سنبھالی ہیں۔

Intro:Body:

babulal gaur death

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.