مشرا تین بار بہار کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
مشرا کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے تین بار بہار کے وزیراعلیٰ رہے۔ مشرا نے بہار میں کانگریس کو اونچائیوں پر پہنچایا۔ وہ فی الحال جے ڈی یو کے ممبر تھے۔
مشرا بہار میں 950 کروڑ کے چارے کرپشن میں بھی پھنسے تھے۔ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اس وقت اس معاملے میں جیل میں ہیں جو 1996 میں منظر عام پر آیا تھا۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیراعلیٰ مشرا کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مشرا کی موت پر ریاست میں تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی کا مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کیا جائے گا۔
جگن ناتھ مشرا کو زمینی سطح کا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ انہیں ایسا وزیراعلیٰ سمجھا جاتا تھا جنہوں نے پنچایت تک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بھی قریبی تعلقات برقرار رکھے تھے۔
مشرا کے بڑے بھائی للت نارائن مشرا ریلوے کے وزیر رہ چکے تھے۔ للت کے قتل کے بعد جگن ناتھ مشرا مکمل طور پر کانگریس کی سیاست میں غرق ہوگئے۔ تاہم بعد میں مشرا نظریاتی تصادم کے سبب شرد پوار کی پارٹی این سی پی میں شامل ہوگئے تھے۔