وزیر خارجہ ایک ایس جئے شنکر کا کشمیر دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب والدین کورونا وائرس کے خدشات سے اپنے بچوں کو ایران سے واپس بھارت لانے کی اپیل کر رہے ہیں
ای ٹی وی بھارت کو موصول اطلاعات کے مطابق جے شنکر نے سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع کشمیر انٹرنیشل کانفرنس سینٹر میں ایران میں پھنسے طلبا کے والدین سے ملاقات کی۔ اس دوران کشمیری طلبا کے والدین نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ بلا تاخیر کشمیر کے طلبا کو ایران سے واپس وطن لائیں۔
اس سے قبل مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ ایران سے کشمیری طلبا کی واپسی کے لئے کوششیں جاری ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسکریننگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایرانی حکام کے ساتھ اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں قائم بھارتی سفارت خانہ ہندوستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی ان کو واپس وطن واپس لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے ایران ان ممالک میں شامل ہے جہاں اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چین، اٹلی اور ایران ایسے تین ممالک ہیں جہاں کورونا وائرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔