سی آر پی ایف جوان نہ صرف ہائی وے پر ہی نگرانی کررہے ہیں بلکہ امرناتھ یاتریوں کو بھی سخت سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
سی آر پی ایف کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کی گاڑیوں میں آر ایس ڈی آئی ٹریکنگ سکیورٹی کو بھی لگایا گیا ہے۔ یہ ایک طریقے کا ٹریکنگ چپ ہے جس کی مدد سے گاڑیوں کی صحیح لوکیشن کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ جس کی وجہ سے بابا امرناتھ کے دربار میں حاضری دینے جارہے شیو بھکت اپنے آپ کو کافی محفوظ محسوس کررہے ہیں۔
جوان اس پر بھی پوری نظر بنائے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی حادثہ نہ پیش آئے۔ وہیں یاتریوں کا کہنا تھا کہ اس بار ریاستی انتظامیہ کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سی آر پی ایف کے جوان و افسران کی جانب سے انہیں تھوڑے تھوڑے وقت پر ہر طرح کی سہولیات کے علاوہ سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہےکہ وہ اپنے گھروں میں گھوم رہے ہیں اور ایسا لگ ہی نہیں رہا ہےکہ وہ ایک الگ ہی ماحول میں آئے ہیں۔کیوں کہ سی آر پی ایف کی جانب سے ایسا سلوک کیا جارہا ہےکہ یاتری گھروں اور خاندانوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
اسی دوران آج سی آر پی ایف کے کمانڈو ایم ڈی خان نے بھی امرناتھ یاتریوں کے ساتھ بابا برفانی کے نعرے لگائے۔ اور انہیں سخت سکیورٹی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔