روڈ سیفٹی ہفتہ کے تحت آج دوسرے دن ، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے علاقے میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے افراد کو محکمہ ٹرانسپورٹ گوتم بدھ نگر کے عہدیداروں اور عملے نے پھول دے کر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے آگاہ کیا۔
اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر انفورسمنٹ پرشانت تیواری کی سربراہی میں عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی ، سڑک سیکورٹی سے متعلق پملیٹوں کی تقسیم کا بھی کام کیا گیا ۔خاص طور پر کوویڈ ۔19 کے تناظر میں ، ان پمپلیٹس کے ذریعے ، گاڑیوں میں سوار ڈرائیوروں اور مسافروں کو بھی کو یڈ 19 سے تحفظ کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
گاڑیوں پر روڈ سیفٹی اسٹیکرز بھی لگائے گئے ۔اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے۔