اترپردیش کے مراد آباد میں ایک میڈیکل ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے ان کی خدمت میں گل ہائے عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
گزشتہ 15 اپریل کو اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں ایمبولینس پر پتھراؤ کیا گیا تھا، جس میں ایک ڈاکٹر اور فارماسسٹ سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم اسی علاقے میں کووڈ 19 کے مریض کو لینے پہنچی جہاں اس سے قبل کچھ سماج دشمن عناصر نے طبی ٹیم پر پتھراؤ کیا تھا، جس سے صحت کے کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ 'اس عمل کے ذمہ داروں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کاروائی کی جائے گی'۔