بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں زبردست بارش کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
دارالحکومت حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں مثلا فلک نما، الجبیل کالونی اور دیگر محلوں کے گھروں اور دوکانوں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور یہاں رہنے والوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔
دوکانوں میں پانی داخل ہونے کے سبب چھوٹے کاروباری پریشان ہیں۔ تاجر برادری کے ذمہ دار نے کہا کہ پانی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور ان علاقوں میں گذشتہ 4 دنوں سے بجلی کی سپلائی بند ہے۔
جی ایچ ایم سی عملہ کے ساتھ صفائی کی خصوصی ٹیم جے سی بی اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے صفائی مہم میں مصروف ہے۔