ریاست جموں و کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں آج صبح سے شروع ہوئی طوفانی بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سرینگر میں جمع ہوئے پانی سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر لال چوک کے ارد گرد اور شہر میں سڑک کے زیر آب آجانے سے مکانوں میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ دو دنوں میں مزید بارش ہونے کی امکان ہے۔
صورتحال دیکھ کر مقامی انتظامیہ نے سڑکوں سے پانی نکالنے کے لیے کئی ملازمین کو تعینات کردیا ہے۔