ETV Bharat / bharat

گوہاٹی - ڈبروگڑھ کی پروازیں مسلسل دوسرے دن بھی منسوخ - ٹکٹ منسوخ کرنے اور تاریخ میں تبدیلی کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے

آسام میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر ہوائی جہاز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے گوہاٹی اور ڈبروگڑھ ہوائی اڈے جانے والی اور وہاں سے آنے والی پروازیں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن منسوخ کردیں۔

پروازیں مسلسل دوسرے دن منسوخ
پروازیں مسلسل دوسرے دن منسوخ
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 4:16 PM IST

ہوابازی کی وزارت نے ٹوئٹر پر جاری سرکاری بیان میں لکھا ہے کہ ہوائی اڈے کو جوڑنے والی سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے ڈبروگڑھ ہوائی اڈے پر مسافروں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ہوائی اڈے پر پھنسے مسافروں کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کی ضروری سہولت دی جا رہی ہے۔ اس نے کہاکہ 'ان مسافروں کو مرحلہ وار طریقے سے نکالا جا رہا ہے۔ پروازوں کی آمد و رفت میں 12 دسمبر کو آئی عارضی رکاوٹ پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ ہوائی جہاز سروس کمپنیوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے حالات معمول پر آتے ہی ہوائی اڈے پر کام شروع کیا جائے گا'۔

انڈیگو نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ گوہاٹی اور ڈبروگڑھ جانے والی اس کی تمام پروازیں آج منسوخ رہیں گی۔ ان ہوائی اڈوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لئے طے شدہ زیادہ سے زیادہ کرایہ کے ساتھ ریلیف پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے گوہاٹی، ڈبروگڑھ اور جورہاٹ ہوائی اڈوں کے لئے 13 دسمبر تک جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کے ٹکٹ منسوخ کرنے یا ان کی تاریخ میں تبدیلی پر فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوائير اورا سپائس جیٹ نے بھی 13 دسمبر تک کی پروازوں کے ٹکٹ منسوخ کرنے اور تاریخ میں تبدیلی کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وستارا نے کہا ہے کہ حکومت کے مشورے پر اس نے ڈبروگڑھ اور باگڈوگرا کے درمیان آج کی اپنی دونوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس نے گوہاٹی اور ڈبروگڑھ ہوائی اڈوں کو جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کے 15 دسمبر تک کے ٹکٹ منسوخ کرنے یا تاریخ میں تبدیلی کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.