ETV Bharat / bharat

بریلی سے جھنڈے کا قافلہ کلیر شریف کے لئے روانہ

author img

By

Published : Oct 16, 2019, 9:38 PM IST

بریلی سے امن کا پیغام لے کر صابری جھنڈے کا قافلہ کلیر شریف کے لئے روانہ ہو گیا۔اس جھنڈے کے ساتھ سیکڑوں عقیدت مند پیدل چل کر تقریباً تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔

بریلی سے جھنڈے کا قافلہ کلیر شریف کے لئے روانہ

بریلی سے صابری جھنڈا درگاہ صابر پاک کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ قافلہ گزشتہ 29 برس سے بریلی سے روانہ ہوکر تقرباً تین سو کلومیٹر سے زائد فاصلے کا سفر طے کرتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس جھنڈے کے ساتھ چلنے والے تمام عقیدت مند تقریباً دو ہفتہ تک پیدل سفر طے کرکے کلیر پہنچتے ہیں۔ بریلی کے بعد رامپور، مرادآباد، امروہہ، بِجنور کے راستے کلیر پہنچ کر اس قافلے کا اختتام ہوگا۔

بریلی کی تاریخی نومحلہ مسجد سے ہر سال کی طرح امسال بھی صابری جھنڈا روانہ ہوا۔ اس میں ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔

اس قافلے کو ہندو، مسلم اور سیکھ سماج کے لوگوں نے بھی روایتی انداز میں استقبال کیا۔ غور طلب ہے کہ امسال ہری دوار کے کلیر میں صابر پاک کا 751 واں عرس آئندہ 29 اکٹوبر سے منایا جائےگا۔ اسی دن یہ جھنڈا بھی کلیر پہنچےگا۔ اس جھنڈے کی آمد کے ساتھ ہی عرس کا آغاز ہو جائےگا۔

ویڈیو : صابری جھنڈے کا قافلہ کلیر شریف کے لئے روانہ

مزید پڑھیں : بریلی: عرس رضوی کا آغاز 23 اکتوبر سے

اس سے قبل نومحلہ مسجد کے صحن میں واقع درگاہ ناصر میاں میں قرآن خوانی کی گئی۔ درگاہ ناصر میاں کے سجادہ نشین خواجہ سلطان احمد ناصری نے ملک میں امن و امان کے لیے بالخصوص مسلمانوں کے تحفظ کے لئے دعا کی۔

اس کے ساتھ بریلی سے ہریدوار تک پیدل جانے والے تمام عقیدت مندوں کے لیے سفر کی سعادت اور حفاظت کے لئے بھی دعا کی۔

محفلِ شمع میں فنکاروں نے کلام پیش کیا اور زائرین کے درمیان لنگر تقسیم کیا گیا۔

Intro:up_bar_2_aquidat ka paidal safar_avb_7204399

بریلی سے امن کا پیغام لیکر صابری جھنڈے کا قافلہ کلیر شریف کے لئے روانہ ہو گیا۔ اس جھنڈے کے ساتھ سیکڑوں عقیدت مند پیدل چلکر تقریباً تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔ یہ قافلہ ہریدوار واقع کلیر شریف پہنچےگا اور اسکی آمد کے ساتھ ہی کلیر میں عرس کا آغاز ہو جائےگا۔
Body:
بریلی سے آج صابری جھنڈا ہریدوار واقع درگاہ صابر پاک کے لئے روانہ ہو گیا۔ یہ قافلہ گزشتہ 29 برس سے بریلی سے روانہ ہوکر تقرباً تین سو کلومیٹر سے زائد فاصلے کا سفر طے کرتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس جھنڈے کے ساتھ چلنے والے تمام عقیدت مند تقریباً دو ہفتہ تک پیدل سفر طے کرکے کلیر پہنچتے ہیں۔ بریلی کے بعد رامپور، مرادآباد، امروہہ، بِجنور کے راستے ہری دوار واقع کلیر پہنچکر اس قافلے کا اختتام ہوگا۔

بریلی کی تاریخی نومحلہ مسجد سے ہر سال کی طرح امسال بھی صابری جھنڈا روانہ ہوا۔ اس میں ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔ قافلہ کے ساتھ تین سو کلومیٹر سے زائد سفر کرنے کا عہد لینے والے سیکڑوں عقیدت مندوں کا شہر کے متعدد مقامات پر پھولوں کی بارش سے زبردست استقبال کیا گیا۔ ہندو، مسلم اور سیکھ سماج کے لوگوں نے بھی روایتی انداز میں استقبال کیا۔ غور طلب ہے کہ امسال ہری دوار کے کلیر میں صابر پاک کا 751 واں عرس آئندہ 29 اکٹوبر سے منایا جائےگا۔ اسی دن یہ جھنڈا بھی کلیر پہنچےگا۔ اس جھنڈے کی آمد کے ساتھ ہی عرس کا آغاز ہو جائےگا۔

اس سے قبل نومحلہ مسجد کے صحن میں واقع درگاہ ناصر میاں میں قرآن خوانی کی گئ۔ درگاہ ناصر میاں کے سجادہ نشین خواجہ سلطان احمد ناصری نے ملک میں امن و امان کے لیئے بلخصوص مسلمانوں کے تحفظ کے لئے دعا کی۔ اس کے ساتھ بریلی سے ہریدوار تک پیدل جانے والے تمام عقیدت مندوں کے لئے سفر کی سعادت اور حفاظت کے لئے بھی دعا کی۔ محفلِ شمع میں فنکاروں نے کلام پیش کیا اور زائرین کے درمیان لنگر تقسیم کیا گیا۔

بائٹ 01۔۔ علی شاہ میاں صابری، ممبر، سجّادگان، درگاہ صابر پاک، کلیر
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.