ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر میں آگ لگانے کے الزام میں پانچ افراد پولیس کے زیر حراست

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 4:34 PM IST

زراعت سے متعلق ایکٹ کی مخالفت میں پنجاب یوتھ کانگریس کے مظاہرین کی جانب سے ایک ٹریکٹر میں آگ لگانے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Five people are in police custody on charges of setting fire to a tractor
ٹریکٹر میں آگ لگانے کے الزام میں پانچ افراد پولیس کے زیر حراست

نئی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر ایش سنگھل نے بتایا کہ صبح تقریباً سات بج کر 15 منٹ پر 15 سے 20 افراد انڈیا گیٹ کے پاس اکٹھا ہو کر زراعت سے متعلق ایکٹ کی مخالفت میں مظاہرہ کرنے لگے۔ اس دوران مظاہرین نے ایک ٹریکٹر میں آگ لگا دی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت منجوت سنگھ، رمن دیپ سنگھ، راہل، صاحب اور ساونت کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی پنجاب کے باشندے ہیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یوتھ کانگریس کے کارکن ہیں۔ حالانکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح سے پنجاب یوتھ کانگریس کے کارکنان انڈیا گیٹ کے قریب زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ کسان ٹریکٹر لے کر انڈیا گیٹ کے قریب پہنچ گئے۔ اس دوران انہوں نے ایک ٹریکٹر کو بھی آگ لگا دی۔جب تک پولیس موقع پر پہنچی تب تک سبھی فرار ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.