ETV Bharat / bharat

ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں پانچ بھارتی بھی شامل - bilkis dadi shahin bagah news

انگریزی زبان میں شائع ہونے والے معروف امریکی انگریزی ماہنامہ میگزین 'ٹائم' نے اپنے سالانہ خصوصی شمارہ میں رواں برس 2020 میں عالمی سطح کی بااثر شخصیات میں سے پانچ بھارتیوں کو بھی شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات پانچ بھارتی بھی شامل

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:48 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی

ٹائم میگزین میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 2020 کی بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔ وہ واحد بھارتی سیاست داں ہیں، جن کا نام ٹائم میگزین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں شامل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم آبادی کے ایک بڑے حصوں کو اپنے خیالات و افکار سے متاثر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

ٹائم میگزین کی ’100 سب سے زیادہ بااثر شخصیات‘ کی فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی کا نام اس سے قبل سنہ 2014، 2015 اور 2017 میں بھی آچکا ہے اور اس برس بھی انہیں اعلی شخصیت کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ دیگر چار بھارتیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

معمر خاتون بلقیس المعروف شاہین باغ کی دادی

ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں یوں تو ہر برس مختلف شعبہ جات کے افراد شرکت کرتے ہیں، تاہم اس برس پُرامن مظاہرہ کرنے والی ایک ضعیف خاتون کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

وہ ضعیف خاتون شاہین باغ کی دادی کے نام سے معروف ہیں

قومی دارالحکومت دہلی میں شاہین باغ میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ یا سی اے اے کے خلاف مظاہروں کا مرکز بن گیا تھا، جس کی سربراہی شاہین 82 برس کی ضعیف خاتون بلقیس نے کیا تھا۔ انتہائی سرد موسم میں سو دن سے زائد وہ دھرنے پر بیٹھی رہیں۔

بلقیس ان لوگوں میں شامل ہیں جنھیں شاہین باغ کی دادی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

شاہین باغ کی دادی
شاہین باغ کی دادی

واضح رہے کہ شاہین باغ تحریک کی تین دادیاں اسماء، سروری اور بلقیس شاہین باغ کی 'دبنگ دادیوں' کے نام سے مشہور ہیں۔ ٹائم میگزین نے بلقیس (دادی) کو 2020کی سو با اثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے سخت سردی اور بارش کے موسم میں بھی اپنی ہمت نہیں ہاری تھی اور نوجوان خواتین اور مظاہرے میں شامل تمام لوگوں کی قیادت کر رہی تھیں اور انہوں نے شاہین باغ تحریک پر ہر حملے کو نہایت ہی ثابت قدمی، عقل مندی اور حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا تھا۔اس کی وجہ سے وہ دبنگ دادیوں کے نام بھی مشہور وہوئیں۔

خیال رہے کہ ٹائم میگزین کے ذریعہ ہر برس ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے دنیا کو متاثر کرنے والے افراد کے نام شامل کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں شیعہ مخالف مظاہرے تشویشناک: مولانا شباب نقوی

آیوشمان کھرانا

رواں برس 2020 میں بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانا بھی ٹائم میگیزین کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ واحد بھارتی اداکارا ہیں، جن کا نام اس فہرست میں آیا ہے۔ اداکاری کی دنیا میں بہترین کارکردگی انجام دینے پر ان کا نام شامل کیا گیا ہے۔ معروف ادکاراہ دیپیکا پڈوکون انہیں اس کے لیے مبارک باد پیش کیا ہے۔

آیوشمان کھرانا
آیوشمان کھرانا

سندر پچائی

عالمی سطح کی سب سے معروف سرچ انجن گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا نام بھی ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ان کا تعلق ریاست ریاست تمل ناڈو سے ہے اور وہ 48 برس کے ہیں۔

سندر پچائی
سندر پچائی

سندر پچائی نے اپنی بہترین کارکردگی اور اختراعی قوت اور چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے امریکی اور بھارتی شہریوں کے لیے ایک آئکن بن گئے ہیں۔

پروفیسر رویندر گپتا

ایچ آئی وی ریسرچ کے محقق رویندر گپتا کو بھی ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔

پروفیسر رویندر گپتا
پروفیسر رویندر گپتا

انہوں نے گذشتہ برس لندن میں مریض سے ایچ آئی وی سے پاک ہونے میں اہم کردار ادا کیا تھا ، کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ لندن سے تعلق رکھنے والا مریض دنیا کا واحد دوسرا مریض ہے جو ایچ آئی وی سے پاک ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.