ایک خاص قسم کی مچھلی (مرلی مچھلی ) کو ایک آیورویدک دوا کے ساتھ کھلایا جاتا ہےجس سے مریضوں کو دمہ سے راحت ملنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
مچھلی کے ساتھ دوا کھلانے والے ایک مقامی شخص میرمحمود علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 35 برسوں سے اورنگ آباد کے سٹی چوک میں لوگوں کو مچھلی کے ساتھ دوا کھلاتے ہیں اور انہیں یہ پیشہ وراثت میں ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دمہ کے علاوہ مچھلی کے ساتھ دوا کھانے سے لوگوں میں کئی قسم کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ 7 اور 8 جون کو یہ سینکڑوں افراد اس خاص قسم کی دوا سے استفادہ حاصل کرنے آتے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں بھی ایسے ہی منظر دیکھنے کو ملتے ہیں، جہاں مچھلی کے ساتھ دوا کھلانے والوں کے لیے سرکاری امداد بھی ملتی ہے۔