ETV Bharat / bharat

'کسی بھی نظریہ سے پہلے ہم بھارتی شہری ہیں' - زمینی اصلاحات نے بھارت کو عالمی سطح پر روشن کیا

موسم سرما کے اجلاس کے دوران صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنی ابتدائیہ کلمات میں کہا کہ 'زمینی اصلاحات نے بھارت کو عالمی سطح پر روشن کیا ہے'۔

grassroots level reforms have helped india improve global says president of india
’زمینی اصلاحات نے بھارت کو عالمی سطح پر روشن کیا ہے‘
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 1:00 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:45 PM IST

صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے گذشتہ پانچ برسوں میں ذیلی سطح پر کی جانے والی اصلاحات کی وجہ سے بھارت کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
انھوں نے عالمی بینک کی 'ایز آف ڈوئنگ بزنس' کی درجہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 79 سے 63 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہمارا آئین اس پارلیمان اور اس ایوان میں موجود ہر ممبر سے توقع کرتا ہے کہ وہ ملک کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرے اور قومی مفاد کے پیش نظر ان کے لئے ضروری قوانین بنائے'۔

'کووند نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کے نام پر کسی بھی طرح کے تشدد 'ہمارے معاشرے اور ملک کو کمزور بناتے ہیں۔'

کووند نے کہا، 'میری حکومت واضح طور پر مانتی ہے کہ باہمی بحث و مباحثہ سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔ جبکہ احتجاج کے نام پر کسی بھی طرح کے تشدد ہمارے معاشرے اور ملک کو کمزور بناتے ہیں'۔

'گذشتہ روز 30 جنوری 2020 کو جمعرات کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاقے میں شہریوں کے ترمیم شدہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر گولی مارنے کے الزام میں ایک نابالغ کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد صدر کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

اس واقعے میں ایک طالب علم جو جموں و کشمیر کا رہنے والا ہے، اور جس کا نام شاداب فاروقی ہے زخمی ہوا۔

نئے قانون پر ملک میں متعدد مقامات پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

صدر کووند نے یہ بھی کہا کہ یہ دہائی ملک کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا ، "گذشتہ پانچ برسوں میں حکومت نے اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ بھارت کے لئے بہت اہم ہے۔"

یکم فروری 2020 کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کا یہ سیشن 11 فروری کو ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ 'کسی بھی نظریے سے پہلے ہم بھارت کے شہری ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.