بی ایم سی کے اسسٹنٹ کمشنر الکا ساسین کی شکایت پر ناگپاڑہ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ 200 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
سڑک کو غیر قانونی طور پر روکنے کی بنیاد پر آئی پی سی سیکشن 341، 34 کے تحت اور بمبئی پولیس ایکٹ کے سیکشن 313 اور 314 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پورے ملک میں گزشتہ دو ماہ سے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ شہریت ترمیمی قانون، گزشتہ برس 9 نومبر 2019 کو پارلیمنٹ میں منظور ہوا تھا اور رواں برس 10 جنوری 2020 کو اس کا نفاذ عمل میں آیا۔ اس کے بعد پورے ملک میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ بیشتر مظاہرہ کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔