ETV Bharat / bharat

ممبئی: شرجیل کی حمایت میں نعرہ لگانے پر مقدمہ

ممبئی کے آزاد میدان میں یکم فروری کو 'ممبئی پرائیڈ سالیڈیریٹی گیدرنگ' کے تحت منعقد پروگرام کے درمیان شرجیل امام کی حمایت میں نعرہ لگایا گیا تھا۔

اروشی چوڑاوالا اور 50 دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 8:01 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:31 AM IST

ممبئی کے آزاد میدان میں یکم فروری کو 'ممبئی پرائیڈ سالیڈیریٹی گیدرنگ' کے تحت منعقد پروگرام کے درمیان شرجیل امام کی حمایت میں نعرہ لگایا گیا تھا جس میں اروشی چوڑا والا اور دیگر نے شرجیل امام کی حمایت میں نعرے لگائے تھے۔

اب اس معاملے میں پو لیس نے اروشی اور 50 دیگر کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے اور اسے بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

دراصل شرجیل امام کی تقریر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مبینہ ویڈیو میں شرجیل آسام اور شمال مشرقی ریاست کو بھارت سے الگ کرنے کی بات کرتے نظر آتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.