اس کے تحت 22 لاکھ صحت اہلکاروں کو بیمہ کی سہولت مل سکے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بیمے کے تعلق سے جمعرات کو راحت پیکج کے اعلان کے دوران بتایا۔
انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت آشا اہلکاروں، صفائی اہلکاروں، وارڈ بوائز، نرس، پیرا میڈیکل، ٹیکنیشیل اور ڈاکٹروں کا ایک خصوصی بیمہ مذکورہ اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے دوران کسی بھی صحت اہلکار کے اس کی زد میں آنے پر اسے بیمہ کا فائدہ ملے گا۔ اس کے تحت مرکز کے ساتھ ریاستوں کے اسپتالوں میں کام کرنے والوں کو بھی فائدہ ملے گا۔