ضلع یادگیر میں کورونا سے متاثر پچاس مریض شہر کے نئے سرکاری اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں جبکہ ضلع میں کورونا کے چھ نئے معاملے بھی آئے ہیں۔
ضلع میں اب تک 21011 سیمپل لے گئے جن میں 19012 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ جبکہ 828 کورونا وائرس سے متاثر قراردیے گئے ہیں۔
ضلع میں مزید 277 رپورٹ آنا باقی ہے۔ پورے ضلع میں اب تک 355 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع میں 424 اسپتال آئسولیشن اور 472 ایکٹیو کیس ہیں۔
ضلع میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے اکثر لوگوں کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ضلع یادگیر آنے والوں کا ہے جو شہر کے مختلف دیہاتوں کے رہنے والے ہیں