بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے تیز 20 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کوہلی نے سچن تندولکر اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو اس معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وراٹ نے ویسٹ انڈيز کے خلاف عالمی کپ میچ میں اپنے 37 رن مکمل کرتے ہی یہ ریکارڈ بنا ڈالا۔
بھارتی کپتان نے 20 ہزار رنز کا یہ ہندسہ 417 ویں اننگز میں پار کر لیا۔ انہوں نے کیریئر میں اب تک 131 ٹیسٹ، 224 ون ڈے اور 62 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں۔
وہیں سچن اور برائن لارا نے یہ اعداد و شمار اپنی 453 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
30 سالہ وراٹ نے اس سے قبل اسی عالمی کپ میں سب سے تیز 11 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، انہوں نے اس معاملے میں بھی سچن کو پیچھے چھوڑا تھا۔
وراٹ نے پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں یہ كارنام ہ انجام دیا تھا۔