ETV Bharat / bharat

رامپور میں افسران کی بدعنوانیوں سے کسانوں کا نقصان - رامپور کی خبریں

اترپردیش کے شہر رامپور میں بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے کرشی بھون پر بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونین نے کہا کہ افسران کاشتکاری کی نئی تکنیک اور کسانوں کو سرکاری منصوبوں سے جوڑنے کے نام پر بد عنوانی کررہے ہیں۔

رامپور میں افسران کی بدعنوانیوں سے کسانوں کا نقصان
رامپور میں افسران کی بدعنوانیوں سے کسانوں کا نقصان
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 2:27 AM IST

رامپور کے کرشی بھون پر بھارتی کسان یونین سے جڑے کسانوں نے جمع ہوکر ضلع کے کاشتکاری شعبہ کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کسان یونین کے ضلع صدر حثیب احمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کاشتکاری کو فروغ دینے کے نام پر ضلع کے افسران بدعنوانیوں میں مبتلا ہیں وہیں کسان سمان ندھی یوجنا کا جو بھی پیسا آتا ہے کاشتکاری شعبہ کے افسران اس میں بھی بندر بانٹ کر لیتے ہیں اور کسانوں سے صرف رقم والے کاغذات پر دستخط کروا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

رامپور میں افسران کی بدعنوانیوں سے کسانوں کا نقصان

حثیب احمد نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ افسران صرف اپنے عزیز و اقارب کو دے رہے ہیں اور باقی کسانوں کو اس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس سے افسران کی نیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا جب تک ان بدعنوانیوں کی تحققیات نہ کی جائے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے رامپور میں بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے کرشی بھون پر بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے افسران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاری کو نئی تکنیک اور کسانوں کو سرکاری منصوبوں سے جوڑنے کے نام پر افسران کر رہے ہیں بدعنوانی۔

Body:وی او
رامپور کے کرشی بھون پر بھارتی کسان یونین سے جڑے کسانوں نے جمع ہوکر ضلع کے کاشتکاری شعبہ کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کسان یونین کے ضلع صدر حثیب احمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کاشتکاری کو فروغ دینے کے نام پر ضلع کے افسران بدعنوانیوں میں مبتلا ہیں وہیں کسان سمان ندھی یوجنا کا جو بھی پیسا آتا ہے کاشتکاری شعبہ کے افسران اس میں بھی بندر بانٹ کر لیتے ہیں اور کسانوں سے صرف رقم والے کاغذات پر دستخط کراکر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ حثیب احمد نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ افسران صرف اپنے عزیز و اقارب کو دے رہے ہیں اور باقی کسانوں کو اس سے ناآشنا رکھا جا رہا ہے۔ اس سے افسران کی نیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا جب تک ان بدعنوانیوں کی جانچ نہ ہو جائے۔
بائٹ: حثیب احمد، ضلع صدر بی کے یو

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.