ETV Bharat / bharat

سنگھو بارڈر پر احتجاج کے دوران کسان کی موت - مظاہرے کے دوران کسان ہلاک

سنگھو بارڈر پر مظاہرے میں شامل ایک کسان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی کسان یکم دسمبر سے احتجاج میں شامل تھا۔

Farmer dies in singhu border during protest

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 12:19 PM IST

سونی پت: دہلی کے سنگھو بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ ٹھنڈ اور دُھند کی لپیٹ میں بیٹھے کسان حکومت سے مسلسل زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان سنگھو بارڈر سے مظاہرے میں شامل ایک کسان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی کسان یکم دسمبر سے احتجاج میں شامل تھا۔

کسان رہنماؤں نے بتایا کہ کسان احتجاج میں ٹی ڈی آئی سٹی کے سامنے کسان کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے کسان اجئے کی عمر 32 بر بتائی جارہی ہے۔ جو سونی پت کے گاؤں بردا سے تعلق رکھتا ہے۔ معلومات کے مطابق کسان کے پاس ایک ایکڑ اراضی تھی۔ اس کے علاوہ متوفی کسان ٹھیکے پر زمین لے کر کاشتکاری کا کام کرتا تھا اور اپنے گھر کا خرچ برداشت کرتا تھا۔

متوفی کسان کے رشتہ داروں کے مطابق کسان کی موت کی وجہ شدید سردی بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر موجود کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کا ساتھی کسان رات کے کھانے کے بعد سو گیا تھا لیکن جب اسے صبح چائے پینے کے لیے اٹھایا گیا تو وہ نہیں اٹھا۔ جس کے بعد اسے کسان کی موت کا پتہ چلا۔ فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سونی پت بھیج دیا ہے۔

سنگھو بارڈر پر کسان کی موت کے بعد کسان رہنماؤں نے حکومت کے خلاف گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مظاہرے کے دوران کسان ہلاک ہورہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.