ETV Bharat / bharat

'حکومت نے کسانوں کی موت کے فرمان پر دستخط کیا ہے'

راجیہ سبھا میں زرعی بل منظور ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی موت کے فرمان پر دستخط کیا ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:49 AM IST

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں زرعی بل منظور ہونے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی موت کے فرمان پر دستخط کیا ہے۔

'حکومت نے کسانوں کے موت کے فرمان پر دستخط کیا ہے'

خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں زرعی بل زبردست ہنگامہ کے دوران صوتی ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد ترنمول کانگریس کے ایک رکن پارلیمان نے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے غصے میں مائیک توڑ ڈالا۔

سنجے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لئے یہ کالا قانون ہے ، جو ان کے پیٹ اور پیٹھ دونوں پر لات مارے گا کیوں کہ اس بل کے مطابق اب کسی کے پاس بھی لامحدود اسٹوریج ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:'زرعی شعبہ میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی'

سنجے سنگھ نے کہا کہ چھوٹا کسان لامحدود اسٹوریج نہیں کر سکے گا ، اس کے ذریعے سرمایہ داروں کو استثنیٰ رکھا گیا ہے ، اب وہ ذخیرہ کرکے بلیک مارکیٹنگ کر سکیں گے۔

انھوں نے اس بل کی منظوری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے۔

انہوں نے یہاں تک کہا کہ آج مرکزی حکومت نے کسانوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.