ETV Bharat / bharat

کے بی سی میں لاکھوں کا انعام جیتنے والی مدرسہ کی ٹیچر فرحت ناز سے خاص ملاقات

بریلی شہر کے گلاب روڈ کی رہائشی فرحت ناز ان دنوں ضلع بھر میں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، دراصل فرحت ناز نے مشہور ٹیلی ویژن شو 'کے بی سی' میں میگااسٹر امیتابھ بچن کے سوالات کے جوابات دے کر لاکھوں روپے کا انعام حاصل کیا۔

رائے بریلی کی فرحت نے کے بی سی میں 25 لاکھ کا رقم جیتا

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Oct 23, 2020, 4:45 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی کی فرحت ناز نے 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے بی سی میں 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتا ہے۔ فرحت نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹی وی پروگرام دیکھتی رہیں، جب انہوں نے 'کے بی سی' دیکھا تو انہیں اس کا حصہ بننے کا شوق ہوا اور انہوں نے ذہن بنا لیا کہ وہ اس میں حصہ لیں گی اور کوششں شروع کر دی نتیجتا ان کا انتخاب بھی ہو گیا۔

رائے بریلی کی فرحت نے کے بی سی میں 25 لاکھ کا رقم جیتا

25 لاکھ کا انعام جیتنے کے بعد فرحت کا کہنا ہے کہ خواب ہر ایک دیکھتا ہے، لیکن وہ ان چند لوگوں میں شامل ہیں جن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہے، ای ٹی وی بھارت سے فرحت نے گفتگو کی اور کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی تجویز کردہ تباہی میں موقع تلاش کرنے کے اصول کو بھی اپنایا، لاک ڈاؤن میں کوئی نقل و حرکت نہیں ہوسکی، وہ وقت گزارنے کے لیے ٹی وی کے پروگرام دیکھتی رہتی تھیں۔

انہوں نے جب کے بی سی دیکھا تو اسے دیکھ کر انہوں نے اس میں حصہ لینے کا ذہن بنا لیا، اس کے لیے انہوں نے کوششیں تیز کر دیں اور انتخاب بھی ہو گیا، فرحت بتاتی ہیں کہ وہ 18 ستمبر سے 23 ستمبر کے درمیان ممبئی میں مقیم تھیں اور اس دوران، دو دن میں اس پروگرام کی شوٹنگ کی گئی، وہ پروگرام میں 25 لاکھ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

مدرسہ کی ٹیچر فرحت ناز کا کہنا ہے کہ 'میں کے بی سی میں جیتنے والی انعامی رقم سے اسکول کھول کر غریب بچوں کو تعلیم دلانے کی کوشش کروں گی۔ تاہم فرحت ناز کی ایک کروڑ کی رقم جیتنے کی خواہش تھی، لیکن لائف لائن نہ بچنے کی وجہ سے انہیں اس کھیل کو چھوڑنا پڑا۔

کے بی سی میں جانے سے پہلے اور بعد میں جب تبدیلیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو فرحت کا کہنا تھا کہ 'تبدیلی ضرور آئی ہے۔ پہلے عام لوگوں کی طرح ان کی کوئی شناخت نہیں تھی، لیکن اب لوگوں نے ان کو پہچاننا شروع کردیا ہے۔'

Last Updated : Oct 23, 2020, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.