ETV Bharat / bharat

دسویں۔بارہویں بورڈ امتحانات: سی بی ایس ای کی وضاحت - مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ

مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ نے بدھ کو یہ واضح کیا کہ اس نے یکم اپریل کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ہی شمالی دہلی میں دسویں بورڈ کے چھ پیپر اور بارہویں بورڈ کے 11 پیپرکے امتحانات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Explanation of CBSE regarding Tenth-Twelfth Board Examinations
دسویں۔بارہویں بورڈ کے امتحانات کے سلسلے میں سی بی ایس ای کی وضاحت
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:44 PM IST

غور طلب ہے کہ دارالحکومت میں فسادات کی وجہ سے یہ پیپر نہیں ہو پائے تھے۔ سی بی ایس ای نے میڈیا میں شائع ان خبروں کو بے بنیاد بتایا کہ بورڈ نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے بارے میں کوئی نیا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو جو پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ یکم اپریل کو سرکولر جاری کر پہلے ہی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ دسویں اور 12 ویں کے بورڈ کے بچے ہوئے پیپرو ں کے امتحان کے بارے میں فیصلے مشاورت کرکے کیا جائے گا اور دس دن کا وقت دیا جائے گا۔

سی بی ایس ای نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ویں بورڈ کے 12 پیپروں کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ بھی لاک ڈاؤن کے بعد مشاورت کرکے کیا جائے گا اور دس دن پہلے اطلاع دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.